1/04/2013

فرق باطلہ کے متعلق ہمارا رویہ

چھاپیے پی ڈی ایف
محترم حضرات :
فرق باطلہ کے متعلق ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہئے ؟اس کے حوالے سے چند باتیں گوش گزار کرنا چاہتا ہوں ۔
١:نظریات کا رد کیا جائے اور تحقیق روایت یا تحقیق رواۃ میں مداہنت سے کام نہ لیا جائے جو دلائل سے بات ثابت ہو جائے اس کو مانا جائے ۔
٢:فرق باطلہ کا علمی اور اصلاحی رد کرنا فرض ہے ورنہ فساد اور اللہ کی ناراضگی کے سوا کچھ نہیں ۔
٣:غلط بات کی حمایت کرنا گناہ ہے اور کم اہل علم اس سے نقصان اٹھاتے ہیں اس کے ذمہ دار اہل علم ہیں ۔
٤:اہل حدیث کے پلیٹ فارم پر جب فرق باطلہ کا اہل بات کرتا ہے ،تو اس کا مقصد صرف اور یہ ہے کہ اس کے باطل موقف اور فرقہ کو بھی کسی نہ کسی طرح حمایت حاصل ہو اور وہا پنے باطل کو اس انداز سے بیان کرتا ہے کہ قاری ایک دفعہ حیران ہو جاتا ہےکہ شاید یہی سچ نہ ہو ۔
٥:جب باطل اپنی غلط چیز کھول کر بیان کرتا ہے تو اہل حق تو کہیں زیادہ حق رکھتے ہیں کہ وہ حق کو کھول کر بیان کریں ۔
٦:غلط بات پر خاموشی اختیار کرنا گناہ ہے ۔
اللہ سچے دین کی حمایت کرنے والا بنائے آمین ۔

No comments: