5/04/2012

رقم الحدیث:1484،باجماعت نماز کی اہمیت و فضلیت۔

ان احادیث میں باجماعت کی اہمیت کے متعلق بیان کیا گیا ہے ۔ 
1:باجماعت نماز پڑھنے سے ثواب میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ 
2:جولوگ نماز کے لئے مسجد نہیں ان کے گھروں کو جلانے کی تنبیہ سے نماز باجماعت پڑھنے کی فرضیت ثابت ہوتی ہے ،کچھ عذرکی بنا پر باجماعت نماز رہ بھی جائے تو کوئی حرج نہیں ،بول و براز ،کھانے کا موجود ہونا وغیرہ ۔ 
3:اپنے سے مفضول کو کسی کام کا حکم دیا جا سکتا ہے ۔ 
4:نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جن سے مشکل کام لیے جاتے ہیں ۔ 
اللہ تعالی امت مسلمہ کے نوجوانوں کو صراط مستقیم پر گامزن فرمائے آمین۔ 
5:نماز پڑھانے کے لئے کسی کو اپنا نائب مقرر کرنا مسنون ہے ۔ 
6:مومن پانچوں نمازوں کا پابند ہوتا ہے کچھ چھوڑ دینا اور کچھ پڑھ لینا منافق کی نشانی ہوتی ہے ۔

No comments: